شنبه 16/نوامبر/2024

سیکڑوں یہودی انتہا پسندوں کا مسجد اقصیٰ کے باہر اشتعال انگیز مارچ

جمعہ 16-فروری-2018

گزشتہ روز سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے باہر اور پرانے بیت المقدس شہر میں اشتعال انگیز ریلی نکالی۔ اس موقع پر انتہا پسند یہودی آباد کاروں کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ کے باہر نکالی جانے والی ریلی پر یہودی مذہبی مدارس کے سیکڑوں طلباء، شدت پسند تنظیموں’شفوبنیم‘، شفولشوناہ، عطیرت کوھنیم اور العاد کے ارکان بھی شامل تھے۔ یہ ریلی جمعرات کی شام مقامی وقت کے مطابق چھ بجے نکالی گئی۔ یہ ریلی مسجد اقصیٰ کے باب العامود سے شروع ہو کر واد، باب السوق القطانین اور مسجد کے دیگر دروازوں سے گزر کر پرانے بیت المقدس میں جا کر ختم ہوئی۔

یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی ریاست کے پرچم، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔ بینروں اور کتبوں پرمسلمانوں، فلسطینیوں اور عربوں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے درج تھے۔

 اس موقع پر یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے حق میں بھی نعرے بازی کی۔

مختصر لنک:

کاپی