امریکی ریاست کیلفورنیا میں حیران کن طور پر سامنے آنے والے 9 کلو وزنی چوہوں نے ہرطرف تباہی مچا دی۔ حکومت اور عوام دونوں ان چوہوں سے پریشان ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جنوبی مغربی امریکی ریاست میں پائے جانے والے ان چوہوں نے بنیادی ڈھانچے کو اندر سے کھوکھلا کردیا ہے۔ حکومت نے چوہوں سے نمٹنے کے لیے متعدد بار کوششیں کی ہیں مگر حکومت بھی ان چوہوں کے سامنے بے بس، مقامی حکومت نے چوہوں سے نمٹنے کے لیے مقامی آبادی سے تعاون مانگ لیا ہے۔
خیال رہے کہ کیلیفورنیا میں پائے جانے والے ان بھاری بھرکم چوہوں کا وزن 9 کلو گرام اور لمبائی 76 سینٹی میٹر ہے۔ ان چوہوں کی دمیں 30 سینٹی میٹر تک بتائی جاتی ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی حکام نے کیلیفورنیا کے علاقوں سٹانیسلاؤس اور میرسیڈ میں 20 بھاری بھرکم چوہوں کی موجودگی کا دعویٰ کیا تھا۔ پولیس نے ان چوہوں کو ختم کرنے کی مہم شروع کی مگر اب تک حکومت اس میں ناکام رہی ہے۔ یہ چوہے علاقے کے بنیادی ڈھانچے کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ نو کلو گرام وزنی چوہوں میں نر اور مادہ دونوں موجود ہیں جو سال میں 200 چوہوں کی پیدائش کا موجب بن رہے ہیں۔ ان چوہوں نے ریاست میں ڈیموں، بندرگاہوں کے پلیٹ فارم اور آبی رکاوٹوں کو تباہ کررہے ہیں۔