شمالی فلسطین کے الطیبہ شہر میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم سے کم دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 کے مطابق یہ واقعہ مقبوضہ فلسطینی شہر الطیبہ میں شاہراہ نمبر6پر پیش آیا۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایک تیز رفتار ٹرک تین کاروں ک روندتے ہوئے دیوار سے جا ٹکرایا۔ ٹرک سے ٹکرنے والی کاروں میں ایک فوجی گاڑی بھی شامل تھی۔ فوجی گاڑی میں سوار دو فوجی ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔