فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں کسٹمز حکام نے اسرائیل کے کیمیائی فضلے سے لدے کئی ٹرک قبضے میں لے کر آبادی کو خطرناک کیمیائی مواد سے بچا لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی کارخانوں سے کیمیائی فضلے کی بھاری مقدار لےکرسلفیت شہر میں آبادی کی طرف آنے والے متعدد ٹرک قبضے میں لے لیے گئے۔
مقامی فلسطینی حکام کا کہنا ہےکہ اسرائیلی کارخانہ داروں کی طرف سے فلسطینی ماحولیات کو تباہ کرنے اورفلسطینی آبادی کو بیماریوں میں مبتلا کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر اسے ناکام بنا دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام بعض مقامی فلسطینی ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے کارخانوں سے نکالا جانے والا کیمیائی فضلہ فلسطینی آبادیوں کےقرمین زمین برد کرنے کی کوشش کرتےہیں۔
فلسطینی اراضی میں پھینکے جانے کے باعث نہ صرف وبائیں عام ہو رہی ہیں بلکہ حیوانی اور نباتاتی زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ کیمیائی فضلے کے باعث میٹھے پانے کے ذخائر زہرآلود ہو رہے ہیں جو فلسطینی آبادی اور مال مویشی کے ساتھ ساتھ ، سبزیوں، پھلوں اور فصلوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔ فلسطینی کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کارخانوں کی جانب سے خفیہ طورپر ٹرکوں پر کیمیائی مواد لادا گیا تھا۔ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر انہوں نے ترک قبضے میں لیے ہیں۔