کل بدھ کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ڈاکو صفت یہودی آباد کاروں ایک گروپ مقامی فلسطینی چرواہوں سے ان کی بھیڑ بکریوں کا ایک پورا ریوڑ چھین کر فرار ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ بدھ کے روز غرب اردن کےشمالی شہر نابلس میں عراق بورین کے مقام پر پیش آیا۔
ایک مقامی سماجی کارکن غسان دغلس اور عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی کالونیوں سے آئے ایک گروپ نے پہاڑی علاقے میں گھاس چرنے والی بکریوں کا ایک پورا ریوڑ ہانکا اور لے گئے۔ اس موقع پر فلسطینی چرواہوں نے بکریاں واپس لینے کی کوشش کی تو انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے ان سے 50 سے زاید بھیڑیں اور بکریاں چھین لیں۔
غسان دغلس نے بتایا کہ بکریاواپس کرنے کی کوشش کرنے والے ایک چرواہے امیر قادوس کو یہودی آباد کاروں نے تشدد کا نشانہ بنائا اور اس کے بعد بکریاں لے کر فرار ہوگئے۔