شنبه 16/نوامبر/2024

صہیونیوں کے قاتلانہ حملے میں فلسطینی نوجوان شدید زخمی

جمعرات 15-فروری-2018

مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودی آباد کاروں نے ایک نہتے فلسطینی نوجوان پر قاتلانہ حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے پہلے مسجد اقصیٰ میں گھس کر تلمودی تعلیمات کی آڑ میں مذہبی رسومات ادا کیں اور اس کے بعد باہر نکل کر ایک فلسطینی نوجوان پر پل پڑے۔

بیت المقدس میں محکمہ اوقاف کے محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس شہر کے ایک رہائشی مصطفیٰ المغربی کو یہودی آباد کاروں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ لہو لہان ہوگیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں اور فلسطینی شہری کے درمیان باب السلسلہ کے مقام پر تکرار ہوا جس کے بعد یہودیوں نے اس پر لاٹھیوں، لاتوں اور گھونسوں سے حملہ کردیا۔

اس موقع پر مسجد اقصیٰ کے حفاظتی عملے نے فلسطینی نوجوان کو یہودی غنڈہ گردوں کے قبضے سے چھڑایا۔

ہلال احمر فلسطین کے مطابق مصطفیٰ المغربی کے سر، چہرے اور جسم کے دوسرے حصوں پر شدید چوٹیں آئی ہیں اور وہ کئی گھنٹے بے ہوش رہا ہے۔ اسے شدید زخمی حالت میں ھداسا عین کارم اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق شدید زخمی فلسطینی کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی