فلسطین کے دریائے اردن کے نواحی علاقے اریحا میں بُدھ کی شام اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی کےقریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم سات اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔
عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی گاڑی وادی اردن میں سڑک کے کنارے نصب ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی اور اس میں سوار سات فوجی زخمی ہوگئے۔
عبرانی ویب سائیٹ’واللا‘ کے مطابق فوجی گاڑی شاہراہ 90 پرالمغطس کے مقام سے گذر رہی تھی کہ اچانک سڑک کےکنارے نصب بم پھٹ گیا۔
ابتدا میں ملٹری مانیٹرنگ سیل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں واقعے کی تفصیلات جاری نہ کرنے اعلان کیا تھا۔ تاہم بعد ازاں اس کی تفصیلات جاری کردی گئی تھیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکہ اس وقت ہوا جب فوجی وادی اردن میں بارودی سرنگوں کو ٹھیک کرنے کے مشن پر تھے۔
تمام زخمی فوجیوں کوقریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔