چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی بیت المقدس کےایک قصبے کی مکمل ناکہ بندی

منگل 13-فروری-2018

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے حزما قصبے کی ناکہ بندی کردی ہے جس کے باعث قصبے میں رہنے والے فلسطینی شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے حزما قصبے کا تمام اطراف سے محاصرہ کر رکھا ہے۔ قصبے سے کسی شہری کو باہر جانے یا باہر سے اندر آنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے مقامی فلسطینیوں اور کاروباری شخصیات کو نوٹس جاری کئے ہیں جن میں انہیں کہا گیا ہےکہ وہ گھروں اور دکانوں کو تا حکم ثانی بند رکھیں۔

قابض فوج کا کہنا ہے کہ وہ علاقے میں سنگ باری کرنے والے فلسطینی نوجوانوں کی تلاشی کے لیے کریک ڈاؤن کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق حزما قصبہ اتوار سےبند ہے اور آج سوموار کو بھی شہریوں کو آمدورفت کی اجازت نہیں دی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی