جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کےوفد کے مصری انٹیلی جنس چیف سے مذاکرات

منگل 13-فروری-2018

مصر کے دورے پرآئے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے وفدنے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں  مصری حکام سے بات چیت  جاری رکھی ہوئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سوموار کو حماس کے وفد نے مصری انٹیلی جنس چیف سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور بالخصوص غزہ کی پٹی کی بحرانی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کے وفد اور مصری انٹیلی جنس حکام کے درمیان بات چیت خوش گوار ماحول میں ہوئی۔ دونوں فریقین نے سیکیورٹی کی صورت حال، فلسطین میں سیاسی مسائل، فلسطینیوں کے درمیان مصالحتی کوششوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصری وفد نے حماس کی قیادت کو جلد غزہ ک پٹی کے دورے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ قاہرہ فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت کاری کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

مختصر لنک:

کاپی