شنبه 16/نوامبر/2024

عباس ملیشیا نے مشتعل فلسطینی ھجوم سے دواسرائیلی فوجی بچا لیے

منگل 13-فروری-2018

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں نوجوانوں کے ایک مظاہرے میں گھرے دو اسرائیلی فوجیوں کو بچا کر انہیں محفوظ واپس کردیا۔

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ جنین شہر میں ایک اسرائیلی خاتون اور ایک مرد اہلکار شاہراہ ابو بکر پر عرب بنک کی عمارت کےقریب فلسطینیوں کے گھیرے میں آگئے۔ فلسطینیوں نے یہودی فوجیوں پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں خاتون اہلکار کے سرمیں چوٹیں آئیں۔ اس موقع پر قریب ہی موجود عباس ملیشیا نے مداخلت کرتے ہوئے قابض صہیونی فوجیوں کو فلسطینیوں سے چھڑا لیا۔

صہیونی فوجیوں کو چھڑائے جانے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے پر شہریوں نے عباس ملیشیا کے خلاف سخت برہمی کا اظہارکیا ہے۔

فلسطینیوں میں گھرے دو صہیونی فوجی اہلکاروں کی ایک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی