چهارشنبه 30/آوریل/2025

’حماس دفاع القدس کے لیے متحدہ عرب محاذ کے قیام کے لیے کوشاں‘

اتوار 11-فروری-2018

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مرکزی رہ نما مشیر المصری نے کہاہے کہ ان کی جماعت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کے خلاف عرب ممالک کا متحدہ محاذ تشکیل دینے کے لیے کوشاں ہے۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں مصر کا  دورہ عرب ممالک کے محاذ کے قیام کے لیے ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے مشیرالمصری نے کہا کہ ان کی جماعت عرب ممالک کا محاذ قائم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اسی مقصد کے لیے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کا وفد قاہرہ کے دورے پر گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حماس فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کے حصول کے لیے عرب ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ حماس کے عرب ممالک اور اسلامی دنیا سے تعلقات کےفروغ کا مقصد قضیہ فلسطین کی حمایت حاصل کرنا ہے۔

مشیر المصری نے کہا کہ برادر پڑوسی ملک مصر کے ساتھ تعلقات کا قیام فلسطینی قوم کی دیرینہ ضرورت ہے۔ جمہوریہ مصر نے ہمیشہ فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کی ہے۔ حماس مصرکے ساتھ تعلقات کے قیام کے ذریعے فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت اور امریکی صہیونی عزائم کی روک تھام کے لیے محاذ تشکیل دینا ہے۔

المصری نے کہا کہ مصر کی قیادت میں عرب ممالک القدس کے دفاع اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے خلاف موثرمحاذ تشکیل دیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس اور مصری قیادت کے درمیان کسی قسم کے اختلافات نہیں اور دونوں فریقین باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ جمعہ کے روز مصر کے دورے پر قاہرہ پہنچے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی