تُرکی کے محکمہ تعلیم نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک ریسرچ سینٹرقائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ القدس میں ریسرچ سینٹر کے قیام کا مقصد مقدس شہر کے دفاع کے لیے اقدامات کرنا ہے۔
ترکی سے نشریات پیش کرنے والے ’ٹی آر ٹی‘ ٹی وی چینل کے مطابق القدس میں نئے ریسرچ سینٹر کے قیام کا مقصد القدس کے دفاع میں رائے عامہ ہموار کرنا اور بیت المقدس کے عرب، اسلامی اور فلسطینی تشخص کو قائم رکھنا ہے۔
ترک ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں ریسرچ سینٹر مرمرہ یونیورسٹی کے ماتحت قائم کیا جائے گا۔ القدس ریسرچ سینٹر سے بیت المقدس کی تاریخ، ثقافت، فلسطین کے سماجی ڈھانچے اور القدس کی سیاسی اور جغرافیائی حیثیت کا دفاع کرنا ہے۔
ریسرچ سینٹر میں متعدد ورکشاپش قائم کی جائیں گی۔ القدس کے حوالے سے آگاہی مہمات چلانے کے ساتھ قومی اور عالمی سطح پر القدس کے تحفظ کے لیے مہمات چلائی جائیں گی۔