شنبه 16/نوامبر/2024

الخلیل: دستی بم پھینکنے پراسرائیلی فوج کی دوڑیں لگ گئیں

اتوار 11-فروری-2018

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک نامعلوم فلسطینی کی طرف سے اسرائیلی فوج کے کیمپ پر بم حملے کے بعد اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کے روز ایک نامعلوم فلسطینی کی طرف سے مسجد ابراہیمی کے قریب قائم اسرائیلی فوجی کیمپ پر بم  پھینکا گیا تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم پھینکنے والے مشتبہ فلسطینی کی تلاش کے لیے گھروں اور بازاروں پر چھاپے مارے۔ قابض فوج نے فلسطینیوں کی گاڑیوں کی بھی تلاشی لی۔

عینی شاہدین نے بتایا کی ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کے ایک کیمپ میں زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی۔ اس کے کچھ دیر بعد اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ یہ دھماکہ ایک فلسطینی طرف سے پھینکے گئے بم کا تھا تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واقعے کے بعد پرانے بیت القدس، باب الزاویہ کالونی، طلعہ بئرالحمص، شاہراہ بئر سبع اور دیگر علاقوں پر چھاپے مارے اور مشتبہ فلسطینی مزاحمت کار کو ڈھونڈنے کی کوشش کی تاہم فلسطینی بہ حفاظت وہاں سے نکل گیا۔

مختصر لنک:

کاپی