پنج شنبه 01/می/2025

غرب اُردن میں 13 ہزار نئے مکانات کی تعمیر کی اسرائیلی منظوری

جمعرات 8-فروری-2018

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو، وزیرخزانہ موشے کحلون اور وزیر برائے ہاؤسنگ وآباد کاری یوآو گالینٹ نے ایک منصوبے کی منظوری دی ہے جس کے تحت غرب اردن میں یہودی آباد کاروں کو بسانے کے لیے مزید 13 ہزار مکانات کی تعمیر کو یقینی بنانا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہ مکانات جنوبی فلسطین کی ’نتیفوت‘ نامی یہودی کالونی میں تعمیر کیے جائیں گے۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل ’0404‘ کے مطابق وزیراعظم نیتن یاھو نے نتیفوت یہودی کالونی کی مقامی بلدیہ کی طرف سے تجویز دی گئی کہ کالونی میں مزید مکانات کی تعمیر کے احکامات جاری کیے جائیں۔ وزیراعظم نے ایک نئے حکم نامے کی منظوری دی ہے جس کے تحت نتفیوت کالونی میں مزید 13 ہزار  مکانات کی تعمیر جلد شروع کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

وزیرراعظم نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے کمانڈر احمدد نصر جرار کی الیامون کے مقام پر ٹارگٹ کلنگ کارروائیوں میں شہید کرنے کو فوج کی کامیابی قرار دیا۔

مختصر لنک:

کاپی