جمعه 15/نوامبر/2024

سابق فلسطینی وزیر آٹھ ماہ کے بعد اسرائیلی جیل سے رہا

جمعرات 8-فروری-2018

اسرائیلی حکام نے زیر حراست سابق فلسطینی وزیر وصفی قبہا کو آٹھ ماہ کی انتظامی حراست کے بعد رہا کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر فلسطینی  سابق وزیر انجینیر وصفی قبہا کی رہائی سالم فوجی عدالت کے حکم پرعمل میں لائی گئی ہے۔

وصفی قبہا کو آٹھ قبل اسرائیلی فوج نے حراست میں لیا تھا اور انہیں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت چار ماہ کے بعد پابند سلاسل کردیا گیا تھا۔ بعد ازاں ان کی مدت حراست میں مزید چار ماہ کی توسیع کی گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق صہیونی عدالت نے سابق فلسطینی وزیر وصفی قبہا کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ وصفی قبہا اب تک چودہ سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ ان کی قید کا زیادہ عرصہ انتظامی قید میں گذرا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی