منگل کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں ایک فلسطینی نوجوان احمد نصر جرار کو طویل مقابلے کے بعد گولیاں مار کر شہید کردیا۔ اسی روز نابلس کے رفیدیا سرکاری اسپتال میں سابق اسیر محمد ابو لیل کے ہاں بچے نے جنم لیا۔ سابق اسیر نے نومولود کا نام ’احمد جرار‘ رکھ دیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بلاطہ پناہ گزین کیمپ کے ابو لیل نے کہا کہ انہوں نے اپنے نومولود کا نام احمد نصر جرار سے منسوب کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطینی قوم اپنے ہیرو احمد نصر جرار کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں شہید احمد جرار کی جرات اور بہادرسے بہت متاثر ہوں۔ مجھے امید ہے کہ میرا بیٹا جرات اور بہادری میں احمد جرار ثانی ثابت ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ شہید جرار تو صہیونی دشمن کے سامنے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے مگر ان کی روح پوری فلسطینی قوم میں زندہ ہے۔
خیال رہے کہ ابو لیل نو سال تک اسرائیلی زندانوں پابند سلاسل رہے۔ جب کہ احمد نصر جرارکو اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح ایک ٹارگٹ کلنگ کارروائی میں شہید کردیے گئے تھے۔