چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے 18 سالہ فلسطینی شہید کر دیا

بدھ 7-فروری-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک یہودی دہشت گرد نے اٹھارہ سالہ فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کو علی الصباح الخلیل کے نواحی علاقے بیت امر میں عنوہ کے مقام پر ایک یہودی آباد کار نے فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولیاں ماریں جب اس نے’کرمیسٹور‘  کالونی کے ایک سیکیورٹی اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا۔ حملے میں یہودی آباد کار زخمی ہوگیا مگر اس نے جوابی فائرنگ میں فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

عبرانی ویب پورٹل ’وللا‘ کے مطابق ایک فلسطینی نوجوان اپنی گاڑی پر ’کرمیسٹور‘ یہودی کالونی کے داخلی گیٹ پر پہنچا اور اس وہاں پر موجود ایک اہلکار کو چاقو گھونپ دیا۔ اس کارروائی میں  یہودی آباد کار زخمی ہوا ہے جب کہ یہودی آباد کار نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان موقع پر ہی دم توڑ فدیا۔

اسرائیلی فوج اور پولیس نے فوری طورپر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شہید فلسطینی کا جسد خاکی بھی قبضے میں لے لیا۔ زخمی یہودی آباد کار کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت نے شہید فلسطینی کی شںاخت ھمزہ زماعرہ کے نام سے کی ہے جس کی عمر 18 سال بتائی جاتی ہے۔ وہ 14 ماہ تک اسرائیلی زندانوں میں قید بھی کاٹ چکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی