چهارشنبه 30/آوریل/2025

سلفیت :چاقو کے حملے میں یہودی آباد کار ہلاک

منگل 6-فروری-2018

اسرائیلی پولیس کے مطابق سوموار کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں ایک فلسطینی نے چاقو گھونپ کر یہودی آباد کار کو قتل کردیا۔ یہ واقعہ سوموار کے روز ’ارئیل‘ کے مقام پر پیش آیا۔

عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی 14کے مطابق مقتول یہودی ایک پرائیویٹ سیکیوٹی اہکار ہے۔

اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  نامعلوم فلسطینی حملہ آور نے ارئیل یہودی کالونی کے قریب ایک آباد کار کو چاقو گھونپا جس کے نتیجےمیں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور واردات کے بعد جائے وقوعہ سے بہ حفاظت فرار ہوگیا۔ اس کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق فلسطینی نوجوان نے ایک بس اسٹینڈ کے قریب یہودی آباد کار پر چاقو سے حملہ کیا۔ اسے زخمی حالت میں تل ابیب کے قریب بتاح تکفا میں بلنسن اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک فوجی افسر نے حملہ آور کی شناخت کرلی ہے۔ فوجیوں نے اس کے تعاقب کی کوشش کی مگر وہ اپنی گاڑی کے ساتھ فرار ہوگیا۔

مقتول یہودی آباد کار کی شناخت ایتمار بن گال کے نام سے کی گئی ہے اور اس کی عمر چالیس سال ہے۔ وہ نابلس میں ھاربراکھا یہودی کالونی میں ایک اسکول میں استاد ہے۔جب کہ ایک دوسرے ذریعے کے مطابق مقتول ایک پرائیویٹ سیکیورٹی اہلکار ہے۔

مختصر لنک:

کاپی