قابض صہیونی فوج کی اسپیشل یونٹ کے کمانڈوز نے رات گئے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین برقین کے مقام پر چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو اٹھا کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے برقین قصبے کا کئی گھنٹے تک محاصرہ جاری رکھا۔ بعد ازاں قابض فوج قصبے سے نکل گئی۔ اس دوران صہیونی فوج کی بڑی تعداد میں فلسطینیوں کے گھروں پرچھاپے مارے اور گھروں میں گھس کر نہتے فلسطینی بچوں، خواتین اور مردوں کو ہراساں کیا۔ گھروں میں موجود قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔
اس دوران اسرائیلی فوج کی اسپیشل یونٹ کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے ایک فلسطینی نوجوان کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔