چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی اسیرات کی تعداد 63 ہوگئی

پیر 5-فروری-2018

اسرائیلی جیلوں میں قید وبند کی صعوبتیں اٹھانے والے فلسطینیوں کے حالات پر نظر رکھنے والے فلسطینی ادارے’اسیران اسٹڈی سینٹر‘ کی طرف سے جاری کی گئی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید خواتین کی تعداد 63 ہوگئی ہے۔ ان میں 9 کم عمر لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران اسٹڈی سینٹر کے ترجمان ریاض الاشقر نے بتایا کہ رواں سال کے دوران 18 خواتین کو حراست میں لیا گیا۔  ان میں سے بیشتر خواتین کو انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت قید کیا گیا۔

رپورٹ کےمطابق اسرائیلی زندانوں میں 18 سال سے کم عمر کی 9 بچیاں بھی قید ہیں۔ ان میں 14 سالہ سارہ نظمی شماسنہ، تیرہ سال رزان مسلم اور 17 سالہ عہد تمیمی شامل ہیں۔ 28 خواتین کئی مہینوں سے کئی برسوں تک کا عرصہ گذار چکی ہیں۔

اسیران میڈیا سینٹر کی جاری کردہ رپورٹ کی ایک نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو بھی موصول ہوئی ہے جس میں پابند سلاسل خواتین کےساتھ ہونے والی مجرمانہ بدسلوکیوں اور مظالم کے چونکا دینے والے انکشافات بیان کئے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی