فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی اسکول کو مسمار کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس میں ایک اسکول کو غیرقانونی قرار دے کر مسمار کرڈالا۔
عینی شاہدین نے خبر رساں ادارے’اناطولیہ‘ کو بتایا کہ قابض فوج نے سول انتظامیہ کے ہمراہ مشرقی بیت المقدس میں ابو النوار اسکول پر چھاپہ مارا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کی مدد سے اس کارروائی کی نگرانی کی گئی۔ قابض فوج نے بلڈوزروں کی مدد سے اسکول مسمار کرڈالا۔
خیال رہے کہ ابوالنوار اسکول میں 60 بچے اور بچیاں زیرتعلیم ہیں۔ اسکول کی مسماری کے باعث 60 بچے سخت ستردی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پرمجبور ہیں۔