چهارشنبه 30/آوریل/2025

ٹرمپ کے ‘اعلان القدس‘ کے خلاف سوئٹرزلینڈ میں احتجاجی مظاہرہ

پیر 5-فروری-2018

یورپی ملک سوئٹرزلینڈ میں سول سوسائٹی کی اپیل پر ہزاروں افراد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کےخلاف احتجاجی جلوس نکالا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سوئٹرزلینڈ کے شہر برن میں گذشتہ روز بڑی تعداد میں شہریوں نے جمع ہو کر امریکی صدر کے ’اعلان القدس‘ کےخلاف احتجاج کیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ گذشتہ روز 15 مختلف انسانی حقوق اور سماجی بہبود کی تنظیموں نے متفقہ طورپر امریکی صدر کےاعلان القدس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین میں  سوئٹرزلینڈ میں مقیم فلسطینیوں، عرب شہریوں اور مسلمانوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کے حقوق بالخصوص حق خود ارادیت کی حمایت اور امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کےخلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرےسے برن شہر کےسابق میئر باڈن جیری مولر اور فلسطین، سوئس فرینڈشپ آرگنائزیشن کے چیئرمین اور دیگر رہ نماؤں نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کرے۔

مختصر لنک:

کاپی