چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کی عسقلان جیل سے تمام فلسطینی دوسرے قید خانوں میں منتقل

پیر 5-فروری-2018

قابض صہیونی حکام نے عسقلان نامی قید خانے میں پابند سلاسل تمام فلسطینی اسیران کو دوسرے جیلوں میں منتقل کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق محکمہ امور اسیران کے مندوب کریم عجوۃ نے بتایا کہ عسقلان جیل کی انتظامیہ نے تمام عسقلان جیل میں قید تمام فلسطینی اسیران کو دوسری جیلوں میں منتقل کردیا ہے۔

عجوۃ کا کہنا تھا کہ عسقلان جیل سے اسیران کی دوسری جیلوں میں منتقلی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ عسقلان میں کئی سو فلسطینیوں کو قید کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی