دنیا بھر میں روبوٹ [مشینی انسان] کا مختلف شعبوں میں استعمال تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ ہوٹلوں میں ویٹر کے طورپر کام کرنے کے لیے روبوٹ کی تیاری کے بعد جاپانی کمپنی نے ٹی وی پر خبریں پڑھنے والے’نیوز کاسٹر‘ روبوٹ کو متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک جاپانی کمپنی نے سرکاری ٹیلی ویژن چینل کی مدد سے ’اریکا‘ نامی روبوٹ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آئندہ اپریل میں ٹی وی چینل پر روبوٹ کو خبریں پڑھتے دیکھا جاسکے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے چار سال قبل یہ نیا روبوٹ تیار کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ اس روبوٹ کی خصوصیت ہے کہ وہ دیکھ کر پڑھنے اور سن کر بولنے کی صلاحیت رکھا ہے۔
برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مطابق ’اریکا‘ روبوٹ کی تیاری ’ھیروشی ایشجووگورو‘ نامی انجینیر نے ڈیزائن کیا ہے۔ یہ مصنوعی ذہانت میں انسان کےکافی حد تک قریب ہے۔ یہ اپنی نقل وحرکت میں زندہ انسان ہی کی طرح کام کرے گا۔
یہ اپنے بازوؤں سے حرکت نہیں کرے گا بلکہ انفراریڈ کی مدد سے تیار کی گئی آنکھوں کےاشاروں سے بیرونی اثرات کا موثر جواب دے گا۔