ہالینڈ کی خاتون وزیر برائے بیرونی تجارت وترقی کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے مالی امداد جاری کیے جانے پر صہیونیوں کے حامی عناصر کی جانب سے ان کے خلاف شرانگیز مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مُہم میں صہیونی ریاست کے اندر اور ہالینڈ کی اسرائیل نواز لابی پیش پیش ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین ڈچ خاتون وزیرہ ’سکریٹ کاکھ‘ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 13 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔ ان کے اس اعلان پر اسرائیل اور ہالینڈ میں صہیونی لابی نے ان کے خلاف سوشل میڈیا اور دیگر فورمز پر شرانگیز مہم شروع کی ہے۔
فلسطینی تجزیہ نگار ڈاکٹر امین ابو راشد نے ڈچ وزیرہ کے خلاف صہیونیوں کی شرانگیز مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کاکھ کی طرف سے ’اونروا‘ کی مالی امداد امریکی انتقامی فیصلوں کو مسترد کرنے کے مترادف ہے۔
امین ابو راشد نے کہا کہ ہالینڈ میں مقیم فلسطینی کمیونٹی کو ڈچ حکومت کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔