شنبه 16/نوامبر/2024

’وزن گھٹانا ہے تو دفتری کام بھی کھڑے ہوکر کریں‘

ہفتہ 3-فروری-2018

‘‘اگرآپ اپنے وزن سے پریشان ہیں تو یہ رپورٹ پڑھنے کے بعد آپ یقینا اپنی پریشان دور کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ وزن کم کرنے کا ایک جادوئی طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے کام حتیٰ کی دفتری کام بھی کھڑے ہوکر کریں‘‘۔

یہ طریقہ  یورپی سائنسی جریدے’پریونٹیو کارڈیالوجی‘ میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ کھڑے ہوکر کام کرنےسے ایک منٹ میں 0.15 حرارے جلاسکتےہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص کا وزن 65 کلو گرام ہے اور وہ اپنے وزن سے پریشان ہے تو وہ یومیہ چھ گھنٹے بیٹھ کر کام کرنے کے بجائے کھڑے ہو کام کرے تو وہ ایک سال میں 2.5 کلو گرام وزن کم کرسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کھڑے ہو کرکام کرنے سے نہ صرف ہم حرار جلا سکتے ہیں بلکہ ہمارے عضلات کی سرگرمیاں بھی بہتر ہوں گی۔ دل کی دھڑکن متوازن، دماغ کے عوارض کے خطرات ختم، ذیابیطس اور کئی دوسرے طبی فواید حاصل ہوں گے۔

جرمن ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ دیر تک کھڑے رہنا بھی مناسب حل نہیں۔ زیادہ دیر تک کھڑے رہنے سے کمر کی تکلیف اور عضلاتی ڈھانچے کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی