قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دوسری جانب قابض فوج نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید فلسطینی کی ماں اوربہن کے ساتھ توہین آمیز سلوک کے بعد انہیں حراست میں لے لیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی اور شہریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ آج بدھ کو بھی جاری رکھا۔ قابض فوج گھروں میں گھس کر نہتے بچوں اور خواتین کو زدو کوب کرتی رہی۔
قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طوباس سے احمد فائز دراغمہ کو حراست میں لے لیا۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ احمد دراغمہ زخمی ہیں۔
بیت لحم میں ایک کارروائی کے دوران نحالین کے مقام پر چھاپے مار کر علی محمد شکارنہ کو حراست میں لے لیا۔
بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے شہید محمد شمسانہ کےگھر میں گھس کراس کی معمر والدہ اور 14 سالہ ہمشیرہ کو حراست توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا۔