دوشنبه 12/می/2025

دُنیا کے طویل القامت مرد اور پستہ قد عورت کی جوڑی سےملیے!

جمعرات 1-فروری-2018

ایسے مناظر دیکھنے کو ملے جب دنیا کے طویل القامت ترک شہری سلطان کوسن اور بھارت کی پستہ قد خاتون جیوتی نے سیر پر جانے کی ٹھانی ، سلطان کوسن کا قد 8 فٹ 1 انچ اورجیوتی کا قد 2 فٹ ہے، طویل القامت مرد اور پستہ قد خاتون نے احرام مصر کے سامنے تصاویر بھی بنوائیں اور دنیا کی پستہ قد خاتون نے طویل القامت شخص کے ساتھ سیلفیز بھی لیں۔

دونوں کو ایک مصری ٹورزم کمپنی نے اپنے سیاحتی منصوبوں کی تشہیر کے لیے مدعو کیا تھا جہاں دونوں کی منفرد جوڑی متعدد سیاحتی مقامات پر دیکھی گئی۔

مصر کے دورے کے دوران سلطان کوسین نے کہا کہ مجھے احرام مصراور دریائے نیل سمیت مصرکے قابل رشک سیاحتی مقامات دیکھ کر بہت مسرت ہوئی۔

پستہ قد بھارتی خاتون نے کہا کہ اس نے کئی ملکوں کی سیاحت کی ہے مگر مصر کی سیاحت اس کا خواب تھا جو آج پورا ہوگیا۔ اس کا کہنا تھا کہ میں بے حد خوش ہوں اور مجھے اپنے آپ پر بھی یقین نہیں آتا۔

خیال رہے کہ سنہ 2011ء کے بعد مصر میں سیاحت کا شعبہ کافی متاثر ہے۔ حکومتوں کے عدم استحکام کے نتیجے میں مصرمیں سیاحت فروغ نہیں پاسکی۔ مصر کی سیاحتی کمپنیاں متعدد طریقے اختیار کرتی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی