روس کے ایک اعلیٰ اختیاراتی عسکری وفد نے کل بدھ کو اسرائیل کا دورہ کیا جہاں وفد نے اسرائیلی حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔
عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ کے مطابق روس کا ایک اعلیٰ اختیاراتی عسکری وفد بدھ کو تل ابیب پہنچا۔ وفد کی قیادت روس کی سپریم عسکری کونسل کے چیئرمین نیقولائے پٹروشوف کررہے ہیں۔ وفد میں روسی وزارت خارجہ کے عہدیدار، داخلی سیکیورٹی، روسی جوڈیشل کونسل اور فوج اور انٹیلی جنس کے دیگر عہدیدار شامل ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات اسرائیل کی سیکیورٹی کونسل کےچیئرمین میر بن شبات سے ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے مشترکہ عسکری مفادات پر بات چیت کی گئی۔
روسی حکام کا یہ وفد ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دو روز قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو اور روسی صدر ولادی میر پوتین کے درمیان ٹیلیفون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا تھا۔