شنبه 16/نوامبر/2024

کویت میں اسرائیلی بائیکاٹ کے لیے طلباء کی آگاہی مہم عروج پر!

جمعرات 1-فروری-2018

خلیجی ریاست کویت میں طلباء تنظٰیموں اور سماجی بہبود کے لیے کام کرنے والے اداروں کی طرف سے اسرائیلی مصنوعات اور صہیونی ریاست سے سفارتی تعلقات کے بائیکاٹ کی مہم شروع کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کل بدھ کے روز کویت کی شاہراؤں پر بڑے بڑے بینرز اور بل بورڈ آویزاں کیے گئے جن میں ’صہیونی ریاست سے سفارتی تعلقات نا منظور‘ کے نعرے درج تھے۔

کویتی طلباء نے صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کے طریقوں کو مختلف اشکالات سے نمایاں کرنے کی منفرد کوشش کی گئی ہے۔

اسرائیل سے تعلقات کے خلاف اور صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ کی آگاہی مہم کے دوران عرب ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ سرکاری سطح پر بھی صہیونی ریاست کے تعلیمی، ثقافتی، سیاسی، تجارتی اور سیاحتی شعبوں سمیت دیگر شعبوں باقاعدہ بائیکاٹ کی مہمات چلائیں۔کویتی طلباء کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کو قابض ملک کےبجائے ایک معمول کےملک کے طورپر ڈیل کرنا بھی اس کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے مترادف ہے۔

مختصر لنک:

کاپی