شنبه 16/نوامبر/2024

عباس ملیشیا نے غرب اردن میں فلسطینی نوجوان قتل کر ڈالا

جمعرات 1-فروری-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی اتھارٹی کی پولیس نے ایک مقابلے میں فلسطینی نوجوان قتل کردیا۔

مرکزاطلاعات  فلسطین کے مطابق جمعرات کو علی الصباح اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اہلکاروں نے احمد الدلحی الطیراوی کے گھر پر چھاپہ مارا۔

عباس ملیشیا کا کہنا ہے کہ فورسز نے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر اس نے فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں فلسطینی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ الطیرواوی  خاندان اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں الدلحی کی موقت واقع ہوگئی۔

یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوا ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے الدلحی کے گھر سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہیں۔

الطیراوی خاندان نے واقعے پر کسی قسم کے رد عمل کے اظہار سے گریز کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی