جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن: فلسطینیوں کے تین مکانات مسمار کرنے کے اسرائیلی نوٹس

منگل 30-جنوری-2018

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بیت دجن کے مقام پر فلسطینیوں کے تین گھر مسمار کرنےکے احکامات دیے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک مقامی فلسطینی شہری محدم ابو ثابت نے اسرائیلی فوج کی طرف سے ملنے والا مکان مسماری کا نوٹس میڈیا کو دکھایا۔ ابو ثابت کا کہنا تھا کہ اس کا مکان اوسلو معاہدےکے تحت غرب اردن کے سیکٹر’C‘ میں واقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے عمید ابو ثابتم رافت عناد ابو جیش او ساید احمد ابو جیش کے مکانات مسمار کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ غرب اردن کے سیکٹر ’C‘ میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری میں شدت آگئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی