فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں طلاق اور شادی بیاہ کے تناسب میں 2017ء کے دوران 10 فی صد کمی دیکھی گئی۔
غزہ کی پٹی میں سپریم شرعی کونسل کے چیئرمین حسن الجوجو نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ 2017ء کے دوران غزہ کی پٹی میں شادی کے شرح میں 10.8 فی صد کمی آئی ہے۔غزہ میں گذشتہ 17 ہزار 367 نئے جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جب کہ 2016ء میں 19 ہزار 248 جوڑوں نے شادی کی۔
انہوں نے معززین علاقہ پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی کے عوامی مسائل کے حل میں مدد فراہم کرنے بالخصوص نوجوانوں کی رہائش،روزگار اور باعزت زندگی گذارنے میں معاونت کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں بے روزگاری کی شرح 67 فی صد ہے جب کہ جامعات سے فارغ التحصیل بے روزگار نوجوانوں کا تناسب 67 فی صد ہے۔
گذشتہ برس غزہ کی پٹی میں طلاق کے 3255 کیسز کا اندارج کیا گیا جو کہ 2016ء کی نسبت 3.5 فی صد کم ہے۔ گذشتہ سے پیوستہ سال 3368 طلاق کے کسیز درج کیے گئے تھے۔