شنبه 16/نوامبر/2024

کیا 9 ہزار سال قبل خواتین کی شکلیں ایسی تھیں؟

اتوار 28-جنوری-2018

سائنسدانوں نے آج سے 9 ہزار سال قبل دیکھی گئی آخری خاتون کی فرضی شکل تیار کی ہے۔ ینا کی ’ڈون‘ نامی یہ دو شیزہ پتھر کے دور کی عورت بتائی جاتی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطینکے مطابق یورپی سائنسدانوں کی جانب سے تیار کی گئی اس شکل سے یہ ندازہ لگانے میں مدد ملے گی کہ پتھر کے درمیانے دور میں انسان کیسے تھے۔

خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق ’ڈون‘ کی جوڑی گئی شکل سے اندازہ ہوتا وہ خوش نہیں تھیں۔

ایتھنز کی مانولیس بابا گریکوراکیس یونیورسٹی میں شکل کی تیاری میں سلیکون کی مدد سے 26 عضلات تیارکیے گئے۔ خیال کیا جاتا ہے مذکورہ تصویر میں شامل لڑکی کی عمر 15 سے 18 سال کے درمیان ہوگی۔ اس کی یڈیوں اور دانتوں کے تجزیے اس کی عمرکا اندازہ لگایا گیا ہے۔

ڈون کا چہرہ نمایاں ہے۔ بعض دانت ایک دوسرے سے اوپر نیچے ہیں۔ جب ٹیم کے سربراہ سے پوچھا گیا کہ یہ غصے میں کیوں ہے تو انہوں نے مسکرا کر کہا کہ ’اس دور میں لوگ غصے ہی میں رہتے تھے‘۔

تاہم سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ڈون [فرضی نام] خن کی کمی کے ساتھ ایک اور بیماری کا بھی شکار رہی ہوگی۔ اسے پٹھوں کی بھی تکلیف ہے اور وہ مشکل سے حرکت کرتی ہوگی۔

خیال رہے کہ اس لڑکی کا جسمانی ڈھانچہ 1993ء میں ایک غار سے ملا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ایک خاتون کی لاش تھی اور یہ اس دور میں فوت ہوئی جب انسانی تہذیب کا سورج طلوع ہو رہا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی