اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی فلسطین میں قائم ایک فوجی اڈے پر تعینات فوجی اہلکار آپس میں لڑپڑےجس کے نتیجے میں 11 اہلکار زخمی ہوئےہیں۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل ’والا‘نے جمعہ کے روز ایک خبر میں بتایا کہ جنوبی فلسطین میں عراد کے مقام پر واقع ایک فوجی اڈے پرتعینات فوجیوں میں لڑائی ہوئی۔ فوجیوں میں جھگڑا اس وقت ہوا جب وہ حشیش کھا رہے تھے۔ لڑائی کے نتیجے میں 11 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے بئر سبع شہر میں واقع سوروکا فوجی اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔
اسرائیل کی ملٹری پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ آرمی چیف نے اس واقعے کو فوج کے لیے شرمناک قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مذکورہ فوجی اڈے کے افسران پر سخت پابندیاں لگائیں گے۔