جمعه 15/نوامبر/2024

اُردن کی سرحد پر اسرائیل کا سمارٹ سیکیورٹی سسٹم نصب

جمعہ 26-جنوری-2018

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزارت دفاع نے اردن کی سرحد پر جدید مواصلاتی اسمارٹ سسٹم کی تنصیب مکمل کرلی ہے۔ اس سسٹم کی تنصیب کا مقصد ہوائی جہازوں کو درپیش خطرات کا تدارک کرنا اور انہیں تحفظ فراہم کرنا ہے۔

عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی 20 کی رپورٹ کے مطابق اردن کی سرحد پر نصب کیا جانے والا اسمارٹ سسٹم ’باڑ‘ کی شکل میں ہے۔  یہ جدید عالمی معیار انجینیرنگ رکاوٹ ہے جو مسافر طیاروں کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ سسٹم جنوبی فلسطین کے علاقے ایتات میں رامون نامی ہوائی اڈے سے ٹیک آف کرنے اور لینڈ کرنے والے طیاروں کو تحفظ فراہم کرے گا۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق مذکورہ سسٹم وزارت دفاع کا اہم ترین منصوبہ ہے جو کئی سال سے روبہ عمل تھا۔ اس کا مقصد متبادل عالمی اور عسکری  ہوائی اڈے کی تیاری کے لیے موقع فراہم کرنا ہے۔

ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی اور شمالی علاقوں کی طرف سے اسرائیل کو درپیش سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر فوج نے نئے ہوائی اڈوں اور فضائی بیڑے کو جدید سیکیورٹی سہولیات سے لیس کرنے پر زور دیا تھا۔

یہ سیکیورٹی سسٹم طیارہ شکن میزائلوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو جنگی طیاروں کا محفوظ ٹھکانہ فراہم کرے گا۔

عبرانی ٹی وی کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لایبرمین نے حال ہی میں رامون ہوائی اڈے کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے بتایا کہ فوج نے مسافر طیاروں کے تحفظ کے لیے ایک بے مثال عالمی سیکیورٹٰی نظام نصب کیا ہے۔

یہ حفاظتی سسٹم ایک باڑ کی شکل میں ہے جو 30 میٹر زمین سے اونچا اور 4.5 میٹر تک رن وے کے متوازی پھیلا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ایک حفاظتی باڑ چھ میٹر بلند ہے جس میں کنٹرول ٹاور اور دیگر جدید مواصلاتی آلات نصب ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی