فلسطین میں موبائل فون کی سروسز فراہم کرنے والی دو مقامی موبائل کمپنیوں نے گیارہ سال کے طویل انتظار کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں 3G انٹرنیٹ سروسز کا آغاز کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کی دوکمپنیوں نے منگل کے روز سے کمرشل بنیادوں ’تھری جی‘ انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی شروع کی ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی شہریوں کو غرب اردن میں پچھلے گیارہ سال سے تھری جی انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے وعدے کیے گئے تھے مگر یہ وعدہ اب پورا کیاگیا۔
غرب اردن میں تھری جی انٹرنیٹ سروسز کا اجراء اسرائیلی حکومت کی طرف سے دی گئی اجازت کے بعد کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں ابھی موبائل فون پر ’2G‘ انٹرنیٹ سروسز فراہم کی گئی ہیں۔
غرب اردن میں تھری جی انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دنیا میں انٹرنیٹ کی پانچویں نسل ’5G‘ کولانچ کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔