اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج جمعرات کو سوئٹرزلینڈ کے تفریح مقام ’ڈاووس‘ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کررہےہیں۔
وائیٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کےمشیر ہربرٹ رایمونڈ مکسماسٹر نے ایک بیان میں بتایا کہ ٹرمپ اور نیتن یاھو کے درمیان ڈاووس میں اہم ملاقات ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اورحکومت مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن اوراسرائیل کے ساتھ کیے اپنے وعدے پورے کرنے کی پابند ہے۔
ادھردوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں آج جمعرات کو سوئٹرزلینڈ میں یاھو ۔ ٹرمپ ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہ نما ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال، عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
نیتن یاھو ٹرمپ کے علاوہ فرانسیسی صدر میکروں ایمانویل اور جرمن چانسلر انجیلا میرکل سے بھی ملاقات کریں گے۔