قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران دو فلسطینی بچوں کو حراست میں لیے لیا۔
منگل کے روز قابض اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے شمال میں واقع عایدہ پناہ گزین کیمپ میں گھس کر تلاشی لی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ گھروں میں تلاشی کی کارروائی کے دوران قابض فوج نے دو فلسطینی بچوں محمد صلاح المساعید اور معتز نزیہ بداونہ کو حراست میں لے لیا۔ دونوں کی عمریں 16 سال بتائی جاتی ہیں۔ دونوں کی گرفتاری مسجد بلال بن رباح کے قریب واقع کیمپ میں منتقل کردیا گیا ہے۔