چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس رہ نما پر قاتلانہ حملے میں ملوث مشتبہ ملزم ترکی سے گرفتار

بدھ 24-جنوری-2018

حال ہی میں لبنان میں صیدا کے مقام پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ رہ نما محمد حمدان پر ناکام قاتلانہ حملے کےشبے میں ایک مشتبہ ملزم کو ترکی سے گرفتار کر کے لبنان کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی مندوبہ  حلا ماضی نے منگل کے روز بتایا کہ حماس رہ نما محمد حمدان کی کار کو بم دھماکے سے اڑانے کی سازش میں ملوث ایک مشتبہ ملزم کو ترکی سے واپس لبنان کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ملزم کو گذشتہ روز رفیق حریری ہوائی اڈے پر داخلی سلامتی کے حکام کے حوالے کیا گیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے صیدا شہر میں حماس رہ نما محمد حمدان کی گاڑی سڑک کےکنارے نصب بم کے دھماکے سے تباہ ہوگئی تھی۔ اس حملے میں حمدان کودرمیانے درجے کے زخم آئے تھے۔

لبنانی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ حماس رہ نما پر قاتلانہ حملے میں اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے ملوث ہیں۔

ایک مقامی لبنانی اخبار’الاخبار‘ کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے وقت حماس رہ نما انجن کی سی تیزی کے ساتھ گاڑی سےنکلنے جس کے نتیجے میں وہ محفوظ رہے۔

مختصر لنک:

کاپی