جمعه 15/نوامبر/2024

سفارت خانے کی القدس منتقلی کی تفصیلات جلد جاری کریں گے: پینس

بدھ 24-جنوری-2018

امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ عن قریب تل ابیب سے سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی تفصیلات جاری کرے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تل ابیب میں ایک تقریب سے خطاب کےبعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مائیک پینس کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ چند ہفتوں کےدوران سفارت خانے کی القدس منتقلی کی تفصیلات جاری کرے گی۔

خیال رہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس نے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران مصر ، اردن اور اسرائیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر فلسطینی عوام کی اور حکومت کی جانب سے پینس کی آمد پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا گیا۔

منگل کو اسرائیلی صدر روفین ریفلین سے بات کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا اس بات کا ٹھوس ثبوت ہے کہ امریکا اسرائیل سے کیے اپنے وعدے پورے کررہا ہے۔

انہوں نے کہا امریکی صدر ٹرمپ نے وزارت خارجہ اور اسرائیل میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تل ابیب سے سفارت خانے کی بیت المنتقلی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کےلیے اقدامات کریں۔ امریکی نائب صدر نے دعویٰ کیا کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور سفارت خانے کی منتقلی سے امن عمل کو آگے بڑھانے کا موقع ملے گا۔

انوہں نے کہا کہ امریکا تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے  مگر ایسا کوئی بھی حل فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان باہمی بات چیت کے ذریعے ہی نکالا جانا چاہیے۔

مختصر لنک:

کاپی