اسرائیلی اخبارات کے مطابق مبینہ امیرکی ہیکروں نے اسرائیلی وزارت خارجہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈوری گولڈ کا ’ٹوئٹر‘ اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد اس پر ’القدس اسرائیل کا دارالحکومت نہیں‘ کے الفاظ درج کردیے۔
اسرائیلی اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ میں شائع خبر میں بتایا گیا ہے کہ ترک ہیکروں کے گروپ جس نے اپنی شناخت ’Turkish cyber army‘ ظاہر کی ہے ہفتے کی شام ڈوری گولڈ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا تھا۔
ہیکروں نے ’Dr. DoreGoldRT‘ کے نام موجود اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد اس پر لکھا کہ وہ ترک صدر رجب ایردوآن کی حمایت کرتے اور فلطسینیوں کی قابض اسرائیل کے خلاف جدو جہد کو سپورٹ کرتے ہیں۔
ہیکروں نے گولڈ کے اکاؤنٹ میں گھس کر اس سے ’اسرائیل فلسطین کا دارالحکومت‘ ہے جس پر صہیونی ریاست کا کوئی حق نہیں۔