جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی شہداء کے جسد خاکی کی واپسی روکنے کا صہیونی قانون منظور

منگل 23-جنوری-2018

اسرائیلی کابینہ نے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی قبضے میں رکھنے اور ان کی واپسی روکنے کے لیے ایک نئے قانون کی منظوری دی ہے۔

اس قانون کےتحت صہیونی ریاست کے سیکیورٹی اداروں کو فلسطینی شہداء کے جسد خاکی غیرمعینہ مدت تک قبضے میں رکھنے کا جواز مل جائےگا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کابینہ کی آئینی کمیٹی سے قانون کی منظوری کے بعد اسے کنیسٹ میں پہلی رائے شماری کے لیے بھیجا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ دسمبر میں اسرائیلی سپریم کورٹ نے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی روکنے کا قانون مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیکیورٹی ادارے فلسطینی شہداء کے جسد خاکی قبضے میں رکھنے کے مجاز نہیں۔ عدالت نے اس حوالے سے حکومت کو مزید قانون سازی کے لیے چھ ماہ کی مہلت دی تھی۔ ترمیمی بل میں نئے قانون کی منظوری تک تمام شہداء کے جسد خاکی قبضے میں رکھنے کی سفارش کی گئی گئی۔

ویب سائیٹ ’عرب 48‘ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ریجنل چیف نے اسرائیلی فوج کو شہداء کے جسد خاکی واپس نہ کرنے کا اختیار دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر شہداء کی وجہ سے کوئی مشکل درپیش نہ ہوتو انہیں غیرمعینہ مدت تک تحویل میں رکھا جاسکتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی