بیس سال تک اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل رہنے اور بدترین اذیتیوں کا سامنا کرنے کے بعد گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک سرگرم کارکن اور عسکری ونگ کے کمانڈر کو رہا کردیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے مرکہ قصبے کے رہائشی 39 سالہ عبدالحکیم موسیٰ کو 20 سال قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ انہیں اسرائیلی عدالت سے حماس سے تعلق اور اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں بیس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
عبدالحکیم موسیٰ کو اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد اس کے گھر پرمنتقل کردیا گیا جہاں اس کے استقبال کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔