لبنان میں متعین ایران کے قائم مقام سفیر کی قیادت میں سفارت کاروں کے ایک وفد نے صیدا کے مقام پر بم دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ رہ نما محمد حمدان کی عیادت کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیروت میں ایران کے قائم مقام سفیر محمد صادق فضلی کی قیادت میں سفارت کاروں کے ایک وفد کے ساتھ حماس رہ نما کی عیادت کی۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے صیدا شہر میں حماس رہ نما کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے تباہ ہوگئی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں محمد حمدان زخمی ہوگئے تھے۔ حماس نے اس دھماکے کی ذمہ داری اسرائیل کے بدنام زمانہ خفیہ ادارے ’موساد‘ پرعاید کی ہے۔
لبنان کی تحریک توحید اسلامی کے کے سربراہ الشیخ صہیب شعبان کی قیادت میں سرکردہ مذہبی رہ نماؤں کے ایک وفد نے محمد حمدان کی عیادت کی۔
ایرانی سفارت خانے کے وفد نے یقین دلایا کہ ان کا ملک فلسطینی قوم کی تحریک مزاحمت کی ہرممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ حمدان کو نشانہ بنانے والے دشمن کو بھاری قیمت چکانا ہوگی۔