فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں رفح کے مقام پر رہنے والے برھوم خاندان نے بتایا ہے تین مزاحمتی رہ نماؤں کی قاتلانہ حملوں میں شہادت کے جُرم میں قصور وار قرار دیے ایک سرپھرے کوموت کے گھاٹ اتار دیاگیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برھوم خاندان کی جانب جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن کے ایجنٹ کے طورپر کام کرتے ہوئےاسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے تین کارکنوں کو قتل کرنے کے جرم میں ایک سرپھرے مجرم کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مُجرم کا خاندان اس کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات سے مکمل طورپر آگاہ ہے۔ مجرم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ محمد ابو شمالہ ، راید العطار اور محمد برھوم کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔
مجرم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی قیادت کےقتل کے سنگین جرم میں ملوث کسی بھی مجرم کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ اہل خانہ کی جانب سے مجرم کودی جانے والی سزا سے اہل خانہ کا اتفاق ہے۔