قابض صہیونی حکام نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی کے لیے آئے چھ ترک شہریوں کو حراست میں لینے کےبعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس نےپرانےبیت المقدس میں ایک کارروائی کے دوران وہاں پر موجود چھ ترک شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ ترک شہریوں کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ دسمبر میں اسرائیلی پولیس نے تین ترک شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد مسجد اقصیٰ میں داخل نہ ہونے احتجاجی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر جرمانوں کی ادائی کے بعد رہا کیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد فلسطین میں دفاع القدس کےلیے ریلیاں جاری ہیں۔ القدس کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں میں ترک شہری اور دوسرے ملکوں سے آئے مسلمان بھی بڑھ چڑھ کر شرکت کرتے ہیں۔