چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی قوم آزادی کی منزل تک اپنا سفر جاری رکھے گی:مشعل

ہفتہ 20-جنوری-2018

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے کہا کہ ہے کہ فلسطینی قوم صہیونی دشمن کی ننگی جارحیت کے سامنے نہیں جھکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم ہرصورت میں اپنی آزادی کی منزل سے ہم کنار ہوگی۔ دنیا کی کوئی طاقت فلسطینیوں کو آزادی کے حق سے محروم نہیں رکھ سکتی۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک تقریب سے خطاب میں خالد مشعل نے کہا کہ فلسطینی قوم کے بہادری کے کارنامے اب بھی جاری ہیں۔ قابض صہیونی دشمن کی جانب سے فلسطینیوں کے کشت خون اور تباہی و بربادی کے مکروہ حربوں کے باوجود فلسطینی اپنے وطن کی آزادی اور وطن واپسی کا حق لے کررہیں گے۔

حماس رہ نما نے تین روز قبل غرب اردن کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کامقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے فلسطینی احمد نصر جرار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ احمد نصر جرار فلسطینی قوم کا ہیروہے جس نے اپنی جان قوم کے مستقبل اور اس کی آزادی پرقربان کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی