چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکی مندوب برائے مشرق وسطیٰ کا صہیونی ریاست کا دورہ

جمعہ 19-جنوری-2018

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی امن مندوب برائے مشرق وسطیٰ جیسون گرین بیلٹ خصوصی دورے پر اسرائیل پہنچے ہیں۔ وہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے حالیہ بیانات کے تناظر میں صلاح مشورہ کریں گے۔

امریکا کے ایک غیرسرکاری ذریعے نے اسرائیلی اخبار ’یسرائیل ہیوم‘ کو بتایا کہ گرین بیلٹ چار اہم ایشوز پر اسرائیلی قیادت کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ ان میں صدر ٹرمپ کے اعلان القدس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال، غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کی سازشوں، فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کے امکانات اور امریکا کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کم کرنے کے موضوعات شامل ہوں گے۔

امریکی مندوب برائے مشرق وسطیٰ کے دورے کا مقصد امریکی نائب صدر مائیک پنس کے دورے کے لیے ماحول ساز گار بنانا ہے۔

مائیک پنس 20 جنوری کو مشرق وسطیٰ کے دورے پر آ رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو، اسرائیلی صدر سمیت دیگر حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی