چهارشنبه 30/آوریل/2025

الشیخ یوسف القرضاوی کو مصری عدالت سے عمرقید کی سزا

جمعرات 18-جنوری-2018

مصر کی ایک فوجی عدالت نے کل بدھ کے روز معروف عالم دین علامہ یوسف القرضاوی کو ان کی عدم موجودگی میں عمرقید کی سزا سنائی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق الشیخ یوسف القرضاوی پر قتل اور تشدد پر اکسانے اور سنہ 2015ء میں مصری سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا موجب بننے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

اس مقدمے میں 8 ملزمان کو ان کی موجودگی میں فیصلہ سنایا۔ مجموعی طور پر 26 ملزمان کو قید کی سزا سنائی گئی۔ جن میں سے چھ ملزمان مفرور قرار دیے گئے گئے ہیں۔

مفرور ملزمان میں الشیخ یوسف القرضاوی، مفتی اخوان المسلمون عبدالرحمان البر اور جماعت کے شعبہ دعوت وارشاد کے رکن محمود غزلان شامل ہیں۔

ملزمان کے خلاف عاید کردہ فرد جرم میں ریاستی دستور کو معطل کرنے، ریاستی اداروں کے امور میں خلل ڈالنے، شخصی آزادیوں پر حملہ کرنے اور آئین اور قانون کو توڑنے کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

ملزمان کو 60 دن کے اندر اندر عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق ہے۔ عدالت نے مفرور تمام ملزمان کو گرفتار کرنے اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی